سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کے عاصم خان کی کوارٹر فائنل میں رسائی

سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کے عاصم خان کی کوارٹر فائنل میں رسائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔۔۔

امریکی ریاست ورجینیا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔عاصم خان نے یحییٰ النواسانی کو 11-7، 4-11، 11-6، 7-11 اور 11-7 کے سکور سے شکست دی، ان کی اس شاندار فتح نے انہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی عشب عرفان دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 7 مصر کے ابراہیم الکبانی سے شکست کھا گئے ، ان کو 11-8، 11-7، 7-11 اور 11-7 کے سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں