کرکٹرز کے فٹنس مسائل، کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ

کرکٹرز کے فٹنس مسائل، کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے ایک اور تقرری کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے ، جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کردی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے ۔کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔کنسلٹنٹ کیلئے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ10 سالہ تجربے سپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کیلئے اہلیت قرار دیا گیا ہے ۔کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہشمند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں