کھیلوں کی سیاست میں ملوث افسروں کو برطرف کردینگے :رانا ثنا اللہ

کھیلوں کی سیاست میں ملوث افسروں کو برطرف کردینگے :رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبا ئی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 وزارت اور سپورٹس بورڈ کا جو افسر کھیلوں کی سیاست میں ملوث پایا گیا اسے برطرف کردینگے ،نیشنل جو نیئر ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا للہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہونے کے باعث فیفا نے پابندی عا ئد کی تھی، قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بقایاجات ہیں تو انہیں ضرور ادا کیا جا ئیگا، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے سب اسکی بہتری چاہتے ہیں، ہاکی نے عالمی سطح پر پاکستان کو اعزازات سے نوازا ہے ، بدقسمتی سے چند سالوں سے ہاکی میں خوشی کے لمحات نہیں مل سکے ۔دریں اثنا 37 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں کسٹمز نے پہلے میچ میں سندھ اے کو 0-15 گولز سے شکست دیدی ، دوسرے میچ میں پولیس نے پنجاب وائٹس کو 2-6 گولز ، تیسرے میچ میں پنجاب بلیوز نے بلوچستان کو 0-7 جبکہ چوتھے میچ میں واپڈا نے خیبر پختونخوا اے کو 0-7 گولز سے ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں