بھارت آئندہ ماہ 3ٹیسٹ میچز کیلئے نیوزی لینڈ کا میزبان

بھارت آئندہ ماہ 3ٹیسٹ میچز کیلئے نیوزی لینڈ کا میزبان

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارت آئندہ ماہ3ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی ۔۔۔

جہاں وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا ،یہ میچ ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے 5نومبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں