زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ 24 اکتوبر سے جاپان میں شروع ہوگا

 زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ 24  اکتوبر سے جاپان میں شروع ہوگا

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک )یو ایس پی جی اے ٹور زوزو گالف ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کے آخر میں جاپان میں کھیلا جائے گا۔

 2019میں جاپان کے پہلے یو ایس پی جی اے ایونٹ میں ٹائیگر ووڈز نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سال 2021کا ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا۔ پی جی اے ٹور کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زوزو گالف ٹورنامنٹ 24 سے 27 اکتوبر تک جاپان کے شہر چیبا کے ایکارڈیا گالف ناراشینو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے ہمارا ٹورنامنٹ عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں