آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل بیگی گرین کیپ کھو جانے پر افسردہ

آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل  بیگی گرین کیپ کھو جانے پر افسردہ

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل نے ایک انٹرویو میں عزیز بیگی گرین کیپ کے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 10 سال سے ایک جگہ سامان رکھا ہوا تھا اور اس میں یہ کیپ بھی تھا۔۔۔

 جب ہم ایڈیلیڈ منتقل ہونے لگے تو دیکھا کہ کیپ سامان میں نہیں ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ کیا ہوا ہے لیکن میں بہت افسرد ہوں۔، یہ میرے لیے ایک یادگار چیز ہے جو کہ اب میرے پاس نہیں ہے ۔گریگ چیپل کو کیریئر کے دوران ایک سے زیادہ بیگی گرین کیپ ملے ، ایک کیپ انہوں نے جیفری بائیکاٹ کو تحفے میں دیا جس کی 15 ہزار ڈالرز میں نیلامی ہوئی، اب ان کے پاس یہ اب واحد بیگی گرین کیپ تھا جو گم ہو گیا ہے ۔گریگ چیپل نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں 87 ٹیسٹ میچز میں 24 سنچریاں سکور کیں، انہیں آسٹریلیا کا عظیم بیٹر قرار دیا جاتا ہے ۔ڈیوڈ وارنر کا بھی گزشتہ سال گرین کیپ چوری ہو گیا تھا جو کہ بعد میں مل گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں