گال ٹیسٹ:پہلے روزسری لنکا کے پہلی اننگز میں 3وکٹوں پر 306رنز

گال ٹیسٹ:پہلے روزسری لنکا کے  پہلی اننگز میں 3وکٹوں پر 306رنز

گال (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا لئے ۔۔۔

 اینجلو میتھیوز اور کمیندو مینڈس بالترتیب 78 اور 58 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،میزبان ٹیم نے اوپننگ بیٹر کی وکٹ 2 رنز پر کھونے کے بعد شاندار واپسی کی ۔ دنیش چندی مل اور دیموتھ کرونارتنے نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 122 رنز بنائے ، کرونارتنے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس دوران چندی مل نے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ 221 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی تیسری وکٹ گری جب چندی مل 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں