کھلاڑیوں کے فیملی باہر لیجانے پر پابندی کی درخواست نمٹا دی گئی

 کھلاڑیوں کے فیملی باہر لیجانے پر  پابندی کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیملی باہر لیجانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔۔

عدالت نے درخواست گزاز کو متعلقہ فورم پر درخواست جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے چیئرین پی سی بی سے رجوع کرنے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ چیئرمین پی سی بی اس درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں اوردرخواست نمٹا دی، جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ فیصل وحید کی درخواست پر سماعت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں