چیمپئینز ٹرافی سے قبل جے شاہ اور نقوی کی ملاقات متوقع

چیمپئینز ٹرافی سے قبل جے شاہ اور نقوی کی ملاقات متوقع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ سے ملاقات متوقع ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں آفیشلز اکتوبر میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوران ملاقات کرینگے جو اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے ۔دریں اثنا رپورٹس میں انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لاجسٹک انتظامات کی تصدیق کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی حتمی منظوری کا انتظار کررہا ہے ،آئی سی سی حکام کے ساتھ حالیہ میٹنگ میں پی سی بی نے ایونٹ کی تیاریوں کو یقینی بنانے جلد از جلد شیڈول فائنل کرنے پر زور دیا تھاجبکہ آئی سی سی کی جانب سے اکتوبر کے آخر تک شیڈول کے حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں