پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں کا تصادم چیلنج قرار

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں کا تصادم چیلنج قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانانے کہاہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ متصادم ہو گا۔۔

 جو ایک ساتھ ہونا مشکل مرحلہ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پہلی مرتبہ پی ایس ایل اپنی ونڈو کے مطابق نہیں ہو گی، پی ایس ایل کی تاریخوں کو آگے لیجا نا پڑ رہا ہے ، خوشی ہے کہ آئی سی سی کا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے ، کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان میں تمام 8 ٹیموں کے سٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں آئی پی ایل کے ساتھ تصادم ہو گا، آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل کا ہونا ایک مشکل مرحلہ ہے اور چیلنجنگ بھی ہے ، ہمارے لیے یہ ایک نیا تجربہ ہو گا، اس وقت کہیں بھی اور کرکٹ نہیں ہو رہی ہو گی اور اس کا فائدہ یہ بھی ہو گا جو آئی پی ایل نہیں کھیل رہے ہوں گے وہ لمبے عرصے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔پی ایس ایل کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کی تجویز کے حوالے سے ثمین رانا نے کہا کہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے بہتر فہرست دستیاب ہو تو اچھی بات ہے ، اگر آئی پی ایل نہ کھیلنے والے ڈائریکٹ سائننگ کے لیے دستیاب ہوں گے تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔واضح رہے کہ چندماہ قبل پی ایس ایل 10 کے پلے آف انگلینڈ میں کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں