کوہلی کی جگہ رشبھ پنت سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کرکٹربن گئے
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹر نہیں رہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر بکنے والے رشبھ پنت نے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔
کھلاڑیوں کے آئی پی ایل معاوضوں کی تصدیق ہونے کے بعد رشبھ پنت کرکٹ سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے بھارتی کرکٹر بن چکے ہیں۔آئی پی ایل کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے ویرات کوہلی کو 21 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے ۔رشبھ پنت اور ویرات کوہلی دونوں کی آمدنی کے 2 ذرائع بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی پی ایل ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر کی کُل آمدنی سالانہ 32 کروڑ روپے ہے جبکہ ویرات کوہلی ان 2 ذرائع سے 28 کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں۔