10سال سے دھونی سے دوستی ہے نہ کوئی بات کرتا ہوں:ہربھجن کا انکشاف

10سال سے دھونی سے دوستی ہے نہ کوئی بات کرتا ہوں:ہربھجن کا انکشاف

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایم ایس دھونی سے 10 سال سے کوئی بات نہیں کی۔

ایک انٹرویو کے دوران ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ مجھے سابق کپتان دھونی سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے اب بات نہیں کرتا اور نہ ہی میری دھونی سے کوئی دوستی ہے ’۔ جب میں آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز میں کھیل رہا تھا تب ہم نے بات کی تھی لیکن اس کے بعد ہم نے کبھی بات نہیں کی، شاید اس بات کو 10 سال یا اس سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے ’ ۔ہربھجن نے دھونی سے اختلاف کی کوئی ٹھوس وجہ دینے کے بجائے ٹال مٹول سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ‘ میرے پاس کوئی وجہ نہیں ہے ، شاید دھونی کے پاس ہو لیکن مجھے ان وجوہات کا علم نہیں، آئی پی ایل کھیلنے کے بعد وہ میرے پاس کبھی نہیں آئے اور پھر نہ ہی میں کبھی ان کے پاس گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں