چیمپئنزٹرافی :بھارتی ہٹ دھرمی پر آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی

 چیمپئنزٹرافی :بھارتی ہٹ دھرمی پر آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی 2025کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی ہوگئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کیلئے دبئی پہنچے تھے ۔

 ذرائع کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اجلاس اب کل متوقع ہے اور یہ اس وقت ہوگا جب بھارت پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ اب آئی سی سی اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہو گی۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے کے سبب گزشتہ روز کا اجلاس ملتوی ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی لیکن حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں