بگ بیش لیگ، میلبرن سٹارز کا پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

بگ بیش لیگ، میلبرن سٹارز کا پاکستان  اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )میلبرن سٹارز نے بگ بیش لیگ میں ایک بار پھر سے پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں فینز پاکستان بے میں بیٹھ سکیں گے ۔پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں خصوصی سٹینڈ ہو گا۔پاکستان کے سپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن سٹارز کے سکواڈ کا حصہ ہیں، اس سے قبل حارث رؤف میلبرن سٹارز کا حصہ تھے ۔میلبرن سٹارز نے کہاہے کہ یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ ہم پاکستانی فینز کو اپنی سپورٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے پُرعزم رہے ہیں۔

میلبرن سٹارز کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، مارکس سٹونس اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہیں۔میلبرن سٹارز کے پہلے چار ہوم میچز 18 دسمبر، 4، 9 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں