اے ایف ایل ایشیاکپ :پاکستان کی افتتاحی 2میچزمیں کامیابی

اے ایف ایل ایشیاکپ :پاکستان کی افتتاحی 2میچزمیں کامیابی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اے ایف ایل پاکستان نے ویتنام میں جاری آسٹریلین فٹ بال لیگ(اے ایف ایل)ایشیاء کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں پہلے دونوں میچز بھاری مارجن سے جیت لیے ۔۔۔

پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں لائوس کو 21کے مقابلے میں 85گول جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو 16کے مقابلے میں 112گول سے شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم کے آسٹریلوی کوچز مائیکل گیلس،فریداحمد اور عرفان خان نے توقع طاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اپنے آئندہ میچز میں بھی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے سبز ہلالی پرچم سربلند رکھے گی اور انشاء اللہ ایک بار پھر ایشیاء کپ پاکستان لائیں گے ۔ اے ایف ایل پاکستان کے سیکرٹری جنرل چودھری ذوالفقار علی نے آسٹریلین فٹ بال لیگ ایشیا ء کپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور کپتان احسن علی ودیگر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء کپ جیتنے پر یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی کی جانب سے قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔اے ایف ایل پاکستان کے صدر سردار طارق نے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں