بھارت کو شکست دیکر بنگلہ دیش انڈر19 ایشین چیمپئن بن گیا
دبئی (سپورٹس ڈیسک )انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اورز میں 198 رنز بنائے جبکہ رزان ہوسن 47 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے ، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 35.2 اووز میں 139 رنز بنائے اور فائنل میچ میں بھارت کو 59 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین اور عزیزالحکم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔