پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پرومو جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹنگ کا پرومو جاری کر دیا گیا ،پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے ڈرافٹ کے پرومو میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11.1 لکھا ہوا ہے ۔
پرومو کے مطابق پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پی ایس ایل کی میٹنگ دوبارہ ہوگی جبکہ رواں ہفتے ہی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔فرنچائزز کی رائے ہے کہ ڈرافٹ بیرون ملک کرانے سے پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے ۔