بھارت کے ایک کوچ پر آئی سی سی نے 6 سال کی پابندی لگا دی
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں شامل فرنچائز پونے ڈیولز کے سابق اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھِلن پر چھ برس تک ہر قسم کی کرکٹ کا حصہ بننے پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے ۔ سنی ڈھِلن ان آٹھ افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ برس میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پابندی کا اطلاق 13 ستمبر 2023 سے کیا گیا ۔