ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن  شپ میں پاکستان کی  مسلسل تیسری کامیابی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر اقبال اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی۔۔

 اور گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے اٹلی کو 0-3سے شکست دی۔عاصم خان نے عمر زکی کو 11 ۔ 18، 4 ۔ 11 اور 7 ۔ 11 سے ہرایا جبکہ نور زمان نے لورینزو استاورینگو کو 4 ۔ 11، 7۔ 11 اور 5۔ 11 سے ہرایا۔اس کے علاوہ ناصر اقبال نے ڈینیئل ڈی بارتولومیو کو 2 ۔ 11، 1۔ 11 اور 1۔ 11 سے ہرایا۔مسلسل 3 میچز جیت کر پاکستان گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر رہا اورچیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں