پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو11رنزسے ہرادیا
ڈربن (سپورٹس ڈیسک )پہلے ٹی 20میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو11رنزسے شکست دیدی ، ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ۔
ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کیسا تھ نمایاں رہے ،لنڈے نے 21رنزدیکر 4وکٹیں بھی حاصل کیں ۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 8وکٹوں پر 172رنزبناسکی ،کپتان رضوان 74رنزبناکرنمایاں رہے ۔آل راؤنڈرکارکرگی پر جارج لنڈے کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔