سعودی عرب : فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پرخصوصی پاسپورٹ سٹمپ جاری
ریاض (سپورٹس ڈیسک )سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی حاصل کرنے پر خصوصی پاسپورٹ سٹمپ جاری کردی۔
ویلکم ٹو سعودی 34 کے نام سے یہ پاسپورٹ سٹمپ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اور وزارت کھیل کے ساتھ مل کر جاری کی ہے ۔ یہ پاسپورٹ سٹمپ سعودی عرب کے انٹرنیشنل انٹری پوائنٹس پر دستیاب ہو گی۔