چیمپئنزکپ:مارخور ز اور نورپور لائنزنے اپنے میچ جیت لئے

چیمپئنزکپ:مارخور ز اور نورپور لائنزنے اپنے میچ جیت لئے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بحریہ ٹاؤن چیمپیئنز ٹی 20 کپ کے چھٹے روز یو ایم ٹی مارخور ز نے اے بی ایل سٹالینز کو تین رنز جبکہ نورپور لائنزنے اینگرو ڈولفنز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔

پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں اے بی ایل سٹالینز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اوریو ایم ٹی ماررز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے ، فخر زمان نے 39 ، خواجہ نافع نے 36 ، محمد شہزاد نے 28 ، محمد نواز نے 28 رنز ناٹ آؤٹ اورسرور آفریدی نے 21 رنز بنائے ۔اے بی ایل سٹالینز کی جانب سے طاہر حسین اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم 20 اوورز میں6 وکٹ پر167 رنز بنا سکی اور تین رنز سے میچ ہار گئی،معاذ صداقت نے 82 رنز، محمد حارث نے 22 ، یاسر خان نے 17 اورشعیب ملک نے 16 رنز بنائے ۔یو ایم ٹی مارخورکی جانب سے نثار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرارپائے ، آٹھویں میچ میں اینگرو ڈولفنز کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورنور پور لائنزکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 194 رنزبنائے ،امام الحق نے 65 رنز، خوشدل شاہ نے 57 رنز ناٹ آؤٹ اورحسن نوازنے 50 رنزبنائے ۔امام الحق اور حسن نواز کے درمیان ٹورنامنٹ کی پہلی 100 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم ہوئی۔اینگرو ڈولفنز کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اینگرو ڈولفنزکی ٹیم 19.4 اوورز میں 159 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔صاحبزادہ فرحان نے 54 رنز، مرزا طاہر بیگ نے 29 رنز، فہیم اشرف نے 27 رنزاور عمر امین نے 25 رنزبنائے ۔نورپور لائنز کی جانب سے موسیٰ خان نے 4 جبکہ خوشدل شاہ اور شاہد عزیزنے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔نور پور لائنز کے خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں