انٹرڈویژن کبڈی چیمپئن شپ،ریلوے لاہور ڈویژن نے ٹرافی اپنے نام کر لی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ریلوے سٹیڈیم لاہور میں انٹرڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا،جس میں لاہور،ملتان سمیت ورکشاپ ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
دلچسپ مقابلوں کے بعد ریلوے لاہور ڈویژن کی ٹیم نے ملتان ڈویژن کو20 جبکہ ورکشاپ ڈویژن کی ٹیم کو17 پوائنٹس سے شکست دے کر3 سال بعد بڑے مارجن سے ٹرافی اپنے نام کی۔ لاہور ڈویژن کے عادل ورک کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔