ویمنز ون ڈے کپ :کانکرز نے چیلنجرز،سٹارز نے سٹرائیکرز کوہرادیا
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ویمنز ون ڈے کپ میں کانکرز نے چیلنجرز اور سٹارز نے سٹرائیکرز کو شکست دے دی ۔
شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11 ویں میچ میں چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ کپتان عالیہ ریاض نے 71 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جواب میں کانکرز نے مطلوبہ ہدف 36.3 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ حفصہ خالد نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین پلیئر قرارپائیں ۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 12 ویں میچ میں سٹارز نے سٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.5 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ جواب میں سٹارز نے مطلوبہ ہدف 23.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ رامین شمیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔