پی ایس ایل:کرکٹ کے کئی بڑے نام جگہ بنانے سے محروم

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے سکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ،جن میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی۔۔
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، انگلینڈ کے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز کو پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ میں کسی نے منتخب نہ کیا۔ افغانستان کے مجیب الرحمان اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی فرنچائزز کو متاثر نہ کرسکے ۔ پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں غیر منتخب دیگر اہم کھلاڑیوں میں ایشٹن اگر، کرس لین، کوپر کونولی، ڈینیئل سامس، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹی، موئزس ہینرکس، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، جو کلارک، لوری ایونز، ٹائمل ملز، جمی نیشم، عمران طاہر، ریزا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرتھ اسالنکا اور ایون لیوس شامل ہیں۔