لاہور:سٹیٹ آف دی آرٹ سکواش کمپلیکس کے پہلے مرحلے کا افتتاح

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور سکواش لیجنڈجہانگیرخان نے ملکی تاریخ کے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ سکواش کمپلیکس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا ۔۔
افتتاحی تقریب میں برٹش سکواش اوپن جونیئر کے فاتح سہیل عدنان نے بھی شرکت کی ، صوبائی وزیرکھیل پنجا ب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سکواش کورٹ کو جہانگیر خان کے نام سے منسوب کرتا ہوں،سہیل عدنان کو وزیراعلیٰ پنجاب بہاولپور میں جاکر 50لاکھ روپے کا چیک دیا ہے ،سہیل عدنان کوانڈوومنٹ فنڈ میں بھی شامل کررہے ہیں ۔