پریذیڈنٹ ٹرافی:پی ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 93 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا دوسرا رانڈ، پی ٹی وی کی ٹیم سٹیٹ بینک کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔۔
شامل حسین نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے ، محمد اسماعیل نے چار وکٹیں حاصل کیں، سٹیٹ بینک نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ۔ادھر او جی ڈی سی ایل کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ایس این جی پی ایل نے کھیل ختم ہونے پر دو وکٹوں پر 61 رنز بنا لیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ، ارشد اﷲ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ، کے آر ایل نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 99 رنز بنا لیے ،دوسری طرف غنی گلاس کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 379 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، طیب طاہر نے 139 رنز بنائے ، ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر ایک اوور کی بیٹنگ میں کوئی رن نہیں بنایا تھا۔