بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی، گوتم گمبھیر نے گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کا عہدہ سنبھالا ۔۔
اور تب سے بھارتی ٹیم 10 میں سے 6 ٹیسٹ میچز اور سری لنکا میں ایک ون ڈے سیریز ہار چکی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاتا تو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بحیثیت کوچ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کا گوتم گمبھیر سے معاہدہ 2027 ورلڈ کپ تک ہے لیکن حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔