پچ پرنصب خیمہ ہٹادیاگیا، سپنرز کے چہروں پرمعنی خیزمسکراہٹ

ملتان(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کو بھی سپن جال میں پھنسانے کی تیاری مکمل کرلی اور گرین ہاؤس ٹیکنالوجی سے ملتان سٹیڈیم کی وکٹ کو پکادیاگیا ۔۔۔
گزشتہ روز وکٹ پر لگایاگیاخیمہ ہٹادیاگیا، اس سے قبل پچز پر ہیٹرز چل رہے اور جہازی فینز کی ہوا تھی۔کوشش یہ کی گئی ہے کہ پچ کو خشک کرکے سپنرز کیلئے مدد گار کی جائے ، جیسے ہی خیمہ ہٹایاگیا کھلاڑی بے تابی سے وکٹ پر پہنچے جبکہ سپنرز ساجد خان اور نعمان علی کے چہروں پر معنی خیز مسکراہٹ تھی ۔