ابرار اور ساجد ٹیسٹ میں اپنی 50وکٹیں مکمل کرنے کیلئے بے تاب

ابرار اور ساجد ٹیسٹ میں اپنی 50وکٹیں مکمل کرنے کیلئے بے تاب

ملتان (سپورٹس رپورٹر )ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل لیگ سپنر ابرار احمد اور آف سپنر ساجد خان اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔۔۔

ابرار احمد اور ساجد خان کو اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کیلئے بالترتیب 11 اور 6 وکٹیں درکار ہیں۔ ابرار احمد اب تک 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1478 رنز دے کر 39 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔اسی طرح آف سپنر ساجد خان نے اب تک 10میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1355 رنز کے عوض 44 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں