ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا ،بھارت کی فتح

 ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا ،بھارت کی فتح

کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ملائشیا اور بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ، ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے ملائشیا میں جاری ہیں ۔۔۔

 گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے ملائشیا کو باآسانی 139 رنز سے ہرا دیا ، ایک اور میچ میں بھارت انڈر 19 نے ویسٹ انڈیز انڈر 19 کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، ویسٹ انڈیز ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13.2 اوورز میں 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں ، جواب میں بھارت انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 4.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں