پی ایچ ایف نے پرولیگ میں شرکت کے فیصلے کیلئے وقت مانگ لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے پرو لیگ میں شرکت کے فیصلے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرولیگ کے حوالے سے حکومت سے بات چیت جاری ہے جلد اچھی خبر آ ئے گی۔ طارق بگٹی نے کہا کہ ایف آئی ایچ نے 12 اگست تک بتانے کی ڈیڈ لائن دی تھی 20 اگست تک ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں پیسے جانا شروع ہو گئے ہیں پہلے مرحلے میں لوکل ڈیلیز دی جا رہی ہیں، کھلاڑیوں کو اپنی مجبوریوں کا بتایا ہے جو انہوں نے تسلیم کی ہیں۔