سعود ی عرب نے چھٹی مرتبہ گلف کپ جیت لیا

سعود ی عرب نے چھٹی  مرتبہ گلف کپ جیت لیا

دوحہ(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کی انڈر17 قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں منعقدہ گلف کپ کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کودو،صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ فیصلہ کن مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے گرینڈ حمد سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سعودی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عبدالعزیز الفواز نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول عبدالرحمان سفیانی نے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں