نیشنل کبڈی چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

نیشنل کبڈی چیمپئن  شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور (خبر نگار)پنجاب سٹیڈیم میں 44 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل کا انعقاد ہوا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین کبڈی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی کبڈی ٹیموں کے مابین فائنل میچ ہوا جس میں پاکستان واپڈا کی کبڈی ٹیم فاتح رہی۔ شافع حسین نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میڈلز تقسیم کئے اور ٹیموں کے آفیشلز کو شیلڈز دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں