والدہ نے کہا شاداب کو گگلی پر وکٹیں مل رہی ہیں تم بھی کرو:فاطمہ ثنا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ویمن ٹیم کی کپتان اور فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ وکٹیں نہیں لیں تو والدہ نے کہا کہ شاداب خان کی طرح گگلی کرو۔
ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی وکٹیں نہیں مل رہی تھیں تو والدہ نے کہا کہ شاداب خان کو گگلی پر وکٹیں مل رہی ہیں تم بھی گگلی ہی کرو۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ والدہ کو بتایا کہ میں فاسٹ بولر ہوں ، فاسٹ بولر بھاگ کر آتے ہیں پھر گیند کرتے ہیں اور شاداب خان کھڑے کھڑے بولنگ کرتے ہیں۔