سابق صدر پی بی ایس اے اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے

سابق صدر پی بی ایس اے اصغر  ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے )کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے۔۔۔

وہ کافی عرصے سے علیل تھے ، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 سال تھی۔اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز کے صدر بھی رہے ہیں۔اصغر ولیکا نے پاکستان میں 5 بار ایشین سنوکر چیمپئن شپ کرائی۔ 1994میں محمد یوسف نے جوہانسبرگ میں ورلڈ ٹائٹل جیتا تو اصغر ولیکا پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں