سپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ کے دیسی انداز کے چرچے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مشہور آسٹریلوی میزبان اور کرکٹ کا معروف چہرہ ایرن ہالینڈ کے ایک مِسٹری شوٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے ۔ ایرن ہالینڈ پاکستان کی ثقافت اور روایتی فیشن سے اپنی محبت کیلئے مشہور ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر لاہور سے اپنی چند حسین تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ۔۔۔
گھر واپس جاتے ہوئے لاہور میں ایک چھوٹا سا پڑاؤ، سچ کہوں تو دیسی فیشن کتنا خوبصورت ہے ،ان تصاویر میں ایرن نے پاکستانی ملبوسات کے دلکش امتزاج سے سب کو متاثر کیا، سیاہ شفون ساڑھی کے ساتھ رنگین کڑھائی والا بلاؤز، سیاہ موتیوں سے سجا گاؤن اور چمکدار سلور سیکوئنز والے گرین لباس میں ان کا انداز نہایت شاندار اور روایتی پاکستانی خوبصورتی کا مظہر ہے ، ایک تصویر میں وہ میک اپ چیئر پر شوٹ کی تیاری کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔ایرن کی پوسٹس پر پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کمنٹ میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی، اس شوٹ کے دوران انہوں نے کرکٹ پریزینٹر زینب عباس کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی، یہ تصویر لاہور کے ایک کیفے کے باہر لی گئی تھی۔