بابر اعظم کا مداح قذافی سٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا

بابر اعظم کا مداح قذافی سٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سٹار بیٹر بابر اعظم کا مداح قذافی اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔ گلبرگ کی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، نوجوان بابر اعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، ان ہی کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے اسے حراست میں لیا۔

سٹار بیٹر بابر اعظم کا مداح قذافی اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔ گلبرگ کی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، نوجوان بابر اعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، ان ہی کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے اسے حراست میں لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں