قائد اعظم ٹرافی سعد بیگ کی ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری

قائد اعظم ٹرافی سعد بیگ کی ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری

فاٹا نے ایبٹ آباد کیخلاف 3وکٹوں پر460رنز ،سلمان خان133،محمد فاروق105اور خوشدل شاہ108رنز بنا کر نمایاں رہے لاہور وائٹس کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 179رنز بناکر آؤٹ،آفاق آفریدی نے63رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات کراچی بلوز کے سعد بیگ کی ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری تھی۔ان کے علاوہ فاٹا کے محمد فاروق، سلمان خان ، خوشدل شاہ اور بہاولپور کے محمد سدیس نے بھی سنچریاں سکور کیں۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں فاٹا نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 460 رنز بنائے تھے جس میں تین سنچریاں شامل ہیں۔

سلمان خان133 محمد فاروق105 اور خوشدل شاہ 108 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں اسلام آباد نے ملتان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے ۔ محمد اسمعیل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں کراچی بلوز نے پشاور کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے تھے ۔ سعد بیگ نے 109 رنز کی اننگز کھیلی یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری سنچری ہے ۔ عثمان خان نے 84 رنز سکور کیے ۔

سعود شکیل 63رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبید شاہد نے 43 رنز بنائے ۔ آفاق آفریدی نے 63 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 69 رنز بنائے تھے ۔نثار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں بہاولپور نے سیالکوٹ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے ۔محمد سدیس نے 112 رنز بنائے ۔محمد عمار 54 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں