ایشز سیریز ، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
سکواڈ میں سٹیو سمتھ کپتان ، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری ، نیتھن لائن،برینڈن ڈوگٹ، مچل سٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔ پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔