بابر اعظم کی سرعام تذلیل کی گئی:سعید اجمل
کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق سپنر سعید اجمل نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کے آؤٹ آف فارم ہونے پر ان کی سرعام تذلیل کی گئی۔ حالیہ انٹرویو میں سعید اجمل نے ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ٹیم آگے بڑھتی ہے تو کوچز کا کردار صرف اور صرف کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرنا ہوتا ہے۔۔۔
انہیں سب کچھ سکھانا کوچز کی ذمہ داری نہیں اگر کوئی کھلاڑی مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے تو کوچ کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔اسپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔سعید اجمل نے کہا کہ بابر کو اس حد تک نیچا دکھایا گیا کہ کھلے عام کہا گیا ٹی 20 میں جس طرح کے کھلاڑی کی ضرورت ہے وہ اس پر پورا نہیں اترے ، اگر آپ کھلاڑیوں کی قدر نہیں کرتے تو وہ آپ سے کیسے سیکھ سکتے ہیں،دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں بابر اعظم کی ٹی 20 پرفارمنس کو تسلیم نہیں کیا گیا۔