شامی سلیکٹرز سے ناراض،ہم آپ سے متفق نہیں،بھارتی بورڈ

 شامی سلیکٹرز سے ناراض،ہم  آپ سے متفق نہیں،بھارتی بورڈ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے فاسٹ بالر محمد شامی قومی سلیکٹرز سے ناخوش ہیں اور انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ۔۔۔

 سلیکٹروں نے ان سے کوئی بات نہیں کی ہے تاہم، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ذرائع اس سے متفق نہیں ہیں۔ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کئی ایسی مثالیں ہیں جب قومی سلیکٹرز اور بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس سپورٹ سٹاف نے شامی کی خیریت دریافت کرنے کیلئے فون کیا ہے ۔ شامی ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے تک ایکشن سے باہر تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں