نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعہ کو شروع ہوگا

 نیشنل ویمنز ون ڈے  ٹورنامنٹ جمعہ کو شروع ہوگا

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)پانچ ٹیموں پر مشتمل نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 14 نومبر بروز جمعہ کو شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں پچاس اوور کے 21 میچز کھیلیں گی۔ٹیمز میں کانکررز، سٹرائیکرز، چیلنجرز، انونسیبلز اور سٹارز شامل ہیں ،ٹورنامنٹ کے میچز پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر گراؤنڈ فیصل آباد، جواد کلب گراؤنڈ اور اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔سٹارز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں