پاکستانی شاہینز کا ٹریننگ سیشن،آج ٹیم دوحہ روانہ ہونگی

پاکستانی شاہینز کا ٹریننگ  سیشن،آج ٹیم دوحہ روانہ ہونگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان شاہینز رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں شرکت کیلئے آج صبح کراچی سے دوحہ روانہ ہوگی،آٹھ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز گروپ بی میں شامل ہیں۔محمد عرفان خان کی قیادت میں پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف 14 نومبر کو کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں