پیٹ کمنز کے خریدے جانیوالے قدیم گھر کی حیران کن قیمت

پیٹ کمنز کے خریدے جانیوالے  قدیم گھر کی حیران کن قیمت

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے خریدے جانے والے قدیم گھر کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔

پیٹ کمنز نے 137 سال پرانا ایک بڑا گھر 16ملین آسٹریلوی ڈالرز میں خرید لیا ہے ۔ گھر کو ایک ورثہ قرار دیا جا رہا ہے ، گھر سڈنی کے ایک مہنگے مضافاتی علاقے میں واقع ہے ۔پیٹ کمنز اور ان کی انٹیرئیر ڈیزائنر اہلیہ بیکی بوسٹن نے خاموشی سے برونٹے میں گھر خریدا، یہ گھر 1888 میں تعمیر ہوا اور یہ ایک خصوصی ساحلی پٹی کے قریب ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں