عماد وسیم کی دوسری شادی پر سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کا اعلان کیاتو انکی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹا گرام پر اسکی دوسری شادی کی۔۔۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب سب نے ثبوت دیکھ لیا، میرے گھر کو توڑنے والی نے کبھی میرے بچوں کے بارے میں نہیں سوچا۔ دھوکے باز بے نقاب ہو چکا ہے اور ان تمام اذیتوں سے جن سے ہم گزرے ہیں اور اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔ثانیہ اشفاق نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنے سابقہ شوہر پر 2023ء میں اسقاطِ حمل کا الزام بھی عائد کیا۔اس سے قبل عماد وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ پُرسکون اور دیرپا رشتہ چاہتا ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ مجھے اپنے ماضی کے بعض فیصلوں پر افسوس ہے ، تاہم میں اپنے تینوں بچوں سے محبت کرتا رہوں گا۔