فرنچ اوپن میں نئی تاریخ رقم،کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فرنچ اوپن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، عالمی نمبر ایک ارینا سبالینکا کے کتے ‘ایش’ کو فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کردیاگیا۔
‘ایش’ فرنچ اوپن کی تاریخ میں ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے والا پہلا کتا ہے ۔فرنچ اوپن میں ‘ایش’ اپنے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے ساتھ پریکٹس سیشن سمیت باقی ایکٹیویٹی میں ارینا سبالینکا کے ساتھ جاتا ہے ۔دوسری طرف آرینا سبالینکا نے فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل میڈیا کانفرنس مختصر کرکے انعامی رقم کے معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کھلاڑیوں نے صرف 15 منٹ تک میڈیا سے گفتگو کی جو اس بات کی علامت تھی کہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹس اپنی آمدنی کا صرف 15 فیصد حصہ ہی انعامی رقم کی صورت میں کھلاڑیوں کو دیتے ہیں۔اس احتجاج میں عالمی نمبر ون مرد کھلاڑی جینک سنر اور چار مرتبہ کی فرنچ اوپن چیمپئن ایگا سواتیک سمیت کئی بڑے نام شامل تھے ۔سبالینکا نے کہا کہ کھلاڑی متحد ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔دوسری جانب نوواک جوکووچ نے احتجاج میں حصہ تو نہیں لیا تاہم انہوں نے کھلاڑیوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔