کوہلی کاٹریوس ہیڈسے ہاتھ ملانے سے انکار،شائقین حیران

کوہلی کاٹریوس ہیڈسے ہاتھ ملانے سے انکار،شائقین حیران

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنے کھیل بلکہ سپورٹس مین اسپرٹ کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں،تاہم اب بھارت کی متنازع انڈین پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی بھی ایک متنازع شرمناک حرکت کے باعث خبروں میں آگئے ہیں۔

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بینگلور کے درمیان میچ کے بعد جب دونوں ٹیمیں ہاتھ ملانے کے لیے میدان میں آئیں تو ویرات کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ویرات کوہلی کے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی لیکن شائقین کرکٹ بالخصوص کوہلی کے مداح بھی ان کے اس عمل پر شدید حیران ہیں۔بعض صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں