عظیم پہلوان غلام حسین المعروف گاما پہلوان کی 66ویں برسی منائی گئی

 عظیم پہلوان غلام حسین المعروف گاما  پہلوان کی 66ویں برسی منائی گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )برصغیر کے عظیم پہلوان اور رستم زماں کہلانے والے غلام حسین المعروف گاما پہلوان کی گزشتہ روز 66ویں برسی منائی گئی۔

گاما پہلوان کو اپنی غیر معمولی طاقت، تکنیک اور ناقابل شکست ریکارڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل رہا۔غلام حسین المعروف گاما پہلوان 22 مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے ۔1910 میں لندن میں منعقد ہونے والے مقابلے میں انہوں نے امریکی پہلوان زیبیسکو کو شکست دے کر عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی اور رستم زماں کا خطاب حاصل کیا،گاما پہلوان کا شمار دنیا کے ان چند پہلوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے طویل 52 سالہ کیریئر میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کیا۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سال اپنے بھائی امام بخش اور بھولو برادران کے ساتھ گزارے ۔رستم زماں گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو لاہور میں وفات پا گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں