ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ:3پاکستانی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ:3پاکستانی فائنل میں پہنچ گئے

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )ماہ نور علی سمیت پاکستان کے تین کھلاڑی 33ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2026 کے مختلف ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے ۔

چین کے شہر پانزیہوامیں جاری چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 17 ایونٹ میں نعمان خان نے اپنے ہم وطن محمد عمیر عارف کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی، یہ مقابلہ 54 منٹ تک جاری رہا۔ٹائٹل کے لیے نعمان خان کا ٹکراؤ سیڈ 5 بھارت کے شیوان اگروال سے ہوگا۔بوائز انڈر 15 میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے صرف 20 منٹ میں ملائیشیا کے سیل جیولس تان لی ہاؤ کو 0-3 سے زیر کرلیا۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان کو ملائیشیا کے دھوران روتھیران نے 47 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔اب فائنل میں دھوران کا مقابلہ احمد ریان خلیل سے ہوگا۔گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی ٹانگ چنگ سم کو1-3 سے شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔گولڈ میڈل کے لیے ماہ نور کا مقابلہ ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ کی زی یوان سے ہوگا۔یاد رہے کہ ماہ نور علی نے گزشتہ سال ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 13 کا فائنل کھیل کرسلور میڈل جیتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں